Anti-SmugglingBreaking NewsEham Khabar

کراچی ایئرپورٹ سے 19کروڑکے سونے کی اسمگلنگ ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ آف کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کراچی ایئرپورٹ سے 19کروڑمالیت کے سونے کے زیورات کی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کلکٹرشفیق احمدلاٹکی کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کراچی ائرپورٹ سے بھاری مقدار میں سونا اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس اطلاع پر کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ شفیق احمد لاٹکی نے ایڈیشنل کلکٹر ائرپورٹ فیصل خان کو اس ممکنہ اسمگلنگ کو ناکام بنانے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں

ان احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ فیصل خان نے بین الاقوامی ڈپارچر لاو¿نچ پر تعینات کسٹمز کے عملے کو پہلے سے زیادہ متحرک رہنے اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ممکنہ اسمگلنگ کو ناکام بنانے کی ہدایات دیں اور خود بھی اس عمل کی نگرانی کی گزشتہ شام کراچی سے براستہ دبئی جنوبی افریقہ جانے والی فیملی کو روک کر ان کے سامان کی تلاشی لی جس کے نتیجہ میں ان کے قبضہ سے 19 کروڑ روپے مالیت کے 9.5 کلو گرام سونے کے زیورات اور سکے برآمدہوئے جیسے تحویل لے کرملزمان کو کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر گرفتار کر لیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button