کسٹمزانٹیلی جنس گوادرکا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن ،چارکروڑسے زائدمالیت کی اسمگل اشیاءضبط
گوادر(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن گوادر نے مختلف کارروائیوں کے دوران چارکروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کاآغازکردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل محمدعلی رضا کی جانب سے پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہرممکن اقدام اٹھانے کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس گوادر جمشید علی تالپور اور ایڈیشنل ڈائریکٹر معین افضل کی ماہرانہ قیادت میںایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مسافربسوں اورایک ٹرکوں کی تلاشی کی دوران چارکروڑسے زائد مالیت کی مختلف اسمگل اشیاءبرآمدکیں۔ ذرائع نے بتایاکہ بس نمبرBYA-131سے ایک کروڑ38لاکھ مالیت کی ایرانی اشیاءاورپلاسٹک کے شاپنگ بیگزبرآمدہوئے جبکہ بس نمبرND-2121کو روک کراس کی تلاشی لی گئی تواس سے ایک کروڑ36لاکھ مالیت کی ایرانی اشیاءاورخشک دودھ برآمدہوا۔علاوہ ازیںایک ہینوٹرک کو روک کراس کی تلاشی لی گئی تواس سے ایک کروڑ35لاکھ مالیت کا ایرانی ڈیزل برآمدہوا۔ذرائع کے مطابق کامیاب کارروائیاں اسمگلنگ کی سرگرمیوں کو روکنے اور ملک کے معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے ڈائریکٹوریٹ کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔مذکورہ تینوں کیسوں میں ضبط کیے گئے سامان کی مجموعی مالیت چارکروڑ9لاکھ روپے بتائی گئی ہے جوخطے میں کام کرنے والے غیر قانونی تجارتی نیٹ ورکس کے لیے ایک اہم دھچکاہے۔