Anti-Smuggling

ایم سی سی پریونٹیو،لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط

.کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 15لاکھ سے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرلی ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کو خفیہ اطلاع ملی کہ مسافربس کے ذریعے مختلف اشیاءکی اسمگلنگ کی جاری ہے جس پرڈپٹی کلکٹر محمدفیصل کی سربراہی میں ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے مواچکو چیک پوائنٹ پر ایک مسافر بس کو روک کر ایک کی تلاشی لی توبس کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت کے ساتھ چھپائے ہوئے 5لاکھ 28ہزارمالیت کے 80ٹائرز،4لاکھ 80ہزارمالیت کے 320سگریٹ کے ڈنڈے،4لاکھ8ہزارمالیت کا 565کلوگرام کپڑا،ایک لاکھ30ہزارمالیت کی 470کلوگرام چھالیہ برآمدہوئی جیسے قبضہ میں لے کرمقدمہ درج کرلیاگیاہے۔علاوہ ازیں مذکورہ چھاپہ مارٹیم نے 21فروری کو مواچکو چیک پوائنٹ پر ایک ٹرک کو روک کراس کی تلاشی لی تواس میں 12لاکھ96ہزارمالیت کا 14400لیٹراسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمدہواتاہم محکمہ کسٹمزنے ڈیزل ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔

 

 

MCC Preventive Seize Smuggle Tyre Diesel Clothes etc

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button