Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی ،لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ ضبط کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ ناردرن بائی پاس کے راستہ چھالیہ کی بڑی مقداراسمگل کرکے کراچی لایاجارہاہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید نے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی جس نے ناردربائی پاس پر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی تاہم ایک ہینوٹرک کوروک اس کی تلاشی لی تواس میں چھالیہ کی بڑی مقداررکھی ہوئی تھی جس پر چھاپہ مارٹیم نے ڈرائیورسے دستاویزات طلب کئے گئے جس پر ڈرائیورکی جانب سے چھالیہ کی قانونی درآمدکے کوئی دستاویزپیش نہیں کئے گئے۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی چھاپہ مارٹیم نے ٹرک سے برآمدہونے والی 37لاکھ سے زائدمالیت کی 5ٹن چھالیہ ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاہے۔

 

 

 

Customs Intelligence Karachi Seize Betel Nuts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button