ایئرفریٹ یونٹ پر انڈرانوائسنگ کے تحت کنسائمنٹ کی کلیئرنس ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے ایئرفریٹ یونٹ کراچی سے انڈرانوائسنگ کے ذریعے کنسائمنٹ کی کلیئرنس ناکام بناتے ہوئے درآمدکنندہ اورکلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف ایف آئی آرکااندراج کردیاہے۔دستاویزات کے مطابق میسرزجی سی ایس پرائیوٹ لمیٹڈکی جانب سے سی سی ٹی وی کے مختلف آلات درآمدکئے گئے جس کی کلیئرنس کی ذمہ داری مذکورہ درآمدکنندہ نے کلیئرنگ ایجنٹ مسیرزملک برادرلاجسٹک کو دی تاہم کلیئرنگ ایجنٹ کی جانب سے درآمدکنندہ کے ساتھ مل کرفائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن میں سی سی ٹی وی کے مختلف آلات کی درآمدی ویلیوکم ظاہرکرکے ڈیوٹی وٹیکسز چوری کرنے کی کوشش کی۔ ذرائع نے بتایاکہ ایئرفریٹ یونٹ پر تعینات افسران نے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کے دوران انکشا ف کیاکہ کلیئرنگ ایجنٹ اوردرآمدکنندہ نے فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن میں کنسائمنٹ کی ویلیو26ہزار573روپے ($794.98)ظاہرکی جبکہ کنسائمنٹ سے برآمدہونے والی انوائس میں کنسائمنٹ کی ویلیو8لاکھ 45ہزار455روپے یعنی ($7947.98)درج تھی تاہم محکمہ کسٹمزنے انڈرانوائسنگ کے تحت کنسائمنٹ کلیئرکرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے درآمدکنندہ اورکلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف ایف آئی آرکااندراج کرلیاہے۔