Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

خضدارکسٹمزکا اسمگلروںکے خلاف کریک ڈاﺅن ،گیارہ کروڑکی چھالیہ ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)خضدارکسٹمزنے اسمگلروںکے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ ضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف کلکٹر کسٹم بلوچستان یعقوب ماکو کی سخت ہدایت اور کلکٹر خضدار محمد سلیم میمن کے زیر نگرانی خفیہ اطلاعات پرڈپٹی کلکٹر کسٹمز سید طلحہ سلمان اوردیگر کسٹمزافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم ترتیب دی جس نے مقامی ہوٹل کے بلمقابل ایک پہاڑی کی چوٹی پر بنائے گئے گودام پر چھاپہ مارکر 1500پارسلز18ہزارکلوگرام چھالیہ برآمدکی جس کی مالیت گیارہ کروڑروپے بتائی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پہاڑی پر موجود اسمگلرز حکام کو دیکھ کر اور رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واضح رہیے بہت قلیل دورانیہ کے دوران کسٹمز خضدار نے کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کیا ہے۔کسٹم ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی چھالیہ اسمگلنگ کی نیت سے خضدار میں واقع ایک مقامی ہوٹل کے عقب میں پہاڑی کی چوٹی پر قائم خفیہ گودام میں رکھا گیا تھا جسے انددرون سندھ سمگل کیا جارہا تھا۔کسٹمزنے چھالیہ ضبط کرکے مقدمہ درج کر لیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button