Eham Khabar
ڈپلومیٹس کی دوسری درآمد کردہ گاڑی کو فروخت کرنے پر 100 فیصد ڈیوٹی اور ٹیکسز عائد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ڈپلومیٹس کی جانب سے درآمد کردہ گاڑیوں کی مقامی فروخت پر 100 فیصد تک ڈیوٹی اورٹیکسز نافذ کردیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ایس آر او 565(I)2017 کے مطابق ڈپلومیٹس گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکسز سے مستثنیٰ ہیں۔ البتہ اگر ڈپلومیٹس دوسری گاڑی منگواتے ہیں جوکہ اس کی شریک حیات کے لئے ہے اور پاکستان میں مقیم ہیں اور منسٹری آف فارن افیئرز کی جانب سے اجازت دی گئی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق دوسری گاڑی کی فروخت پر 100 فیصد ڈیوٹی اور ٹیکسز لاگو ہوں گے اگر اس کو 2 سال سے پہلے فروخت کردیا جاتا ہے۔