Eham Khabar
		
	
	
ایف بی آر کی تبادلہ کئے جانے والے 31 کسٹمز افسران کو تنبیہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیا ہے کہ جن کسٹمز افسران کے تبادلے ہوگئے ہیں وہ کئی دن گزر جانے کے باوجود پوسٹنگ کی جگہ جوائننگ نہیں دے رہے۔ ایف بی آر نے 31 کسٹمز افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی نئی تعیناتی کی جگہ پر جوائننگ دیں۔ ایف بی آر نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اب موجودہ جگہ پر کام نہیں کرسکتے اور فوری طور پر ان کو ریویو کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایف بی آر نے 18 اگست کو گریڈ 18 اور 19 کے 64 کسٹمز افسران کے تبادلے کئے تھے مگر ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود یہ افسران جوائننگ نہیں دے رہے ہیں۔
				