نیٹ ورکنگ کیبل کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے” نیٹ ورکنگ کیبل“کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت ”نیٹ ورکنگ کیبل” ویلیوایشن رولنگ نمبر1208/2017جاری کردی گئی ہے۔مذکورہ ویلیویشن رولنگ کے مطابق چائنا سے درآمدکئے جانے والے کمپیوٹریوایس بی کیبل اے کیٹگری 3.15ڈالر فی کلوگرام،بی کیٹگری 2.25ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک اے کیٹگری 4.20ڈالر فی کلوگرام،بی کیٹگری3ڈالر فی کلوگرام، چائناسے درآمدکی جانے والی کمپپوٹروی جی اے کیبل اے کیٹگری 3.50ڈالر فی کلوگرام،بی کیٹگری 2.50ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک اے کیٹگری 4.55ڈالر فی کلوگرام،بی کیٹگری 3.25ڈالر فی کلوگرام،چائنا سے درآمدکی جانے والی کمپیوٹرپاورکیبل اے کیٹگری 3.22ڈالر فی کلوگرام،بی کیٹگری 2.30ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک اے کیٹگری 4.20ڈالر فی کلوگرام،بی کیٹگری 3ڈالر فی کلوگرام،چائنا سے درآمدکئے جانے والے نیٹ ورکنگ کیبل 4پیئرکیٹ 5کیٹ 6کی درآمدی ویلیواے کیٹگری 3.64ڈالر فی کلوگرام،بی کیٹگری 2.50ڈالر فی کلوگرام،تائیوان اے کیٹگری 4.00ڈالر فی کلوگرام،بی کیٹگری 2.75ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک اے کیٹگری 5.11ڈالر فی کلوگرام،بی کیٹگری 3.65ڈالر فی کلوگرام،چائنا سے درآمدکی جانے والی نیٹ وکننگ فائبر کیبل اے کیٹگری 4.27ڈالر فی کلوگرام،بی کیٹگری 3.05ڈالر کلوگرام،تائیوان اے کیٹگری 4.70ڈالر فی کلوگرام،بی کیٹگری 3.35ڈالرکلوگرام،دیگرممالک اے کیٹگری 5.70ڈالر فی کلوگرام،بی کیٹگری 4.20ڈالر کلوگرام مقررکی گئی ہے