بادام کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے” بادام“کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت ”بادام“ ویلیوایشن رولنگ نمبر1209/2017جاری کردی گئی ہے۔مذکورہ ویلیویشن رولنگ کے مطابق امریکہ سے درآمدکئے جانے والے بادام (بغیرشیل کور)کی درآمدی ویلیو2.90ڈالر فی کلوگرام،آسٹریلیا2.75ڈالر فی کلوگرام،ایران2.80ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک 2.90ڈالر فی کلوگرام،امریکہ سے درآمدکئے جانے والے بادام (شیل کور)سافٹ کورکی درآمدی ویلیو1.75ڈالر فی کلوگرام،آسٹریلیا1.65ڈالر فی کلوگرام،ایران1.70ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک 1.75ڈالر فی کلوگرام،امریکہ سے درآمدکئے جانے والے بادام (شیل کور)ہاڈ کورکی درآمدی ویلیو1.55ڈالر فی کلوگرام،آسٹریلیا1.45ڈالر فی کلوگرام،ایران1.50ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک 1.55ڈالر فی کلوگرام مقررکی گئی ہے۔