Uncategorized
ماسٹربیجز کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے” ماسٹربیجز“کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت ”ماسٹربیجز“ ویلیوایشن رولنگ نمبر1212/2017جاری کردی گئی ہے۔مذکورہ ویلیویشن رولنگ کے مطابق درآمدکئے جانے والے ماسٹربیجز(سفیدکلر)کی درآمدی ویلیو2.97ڈالر فی کلوگرام،درآمدکئے جانے والے ماسٹربیجز(بلیک کلر)کی درآمدی ویلیو2.29ڈالر فی کلوگرام،درآمدکئے جانے والے ماسٹربیجز(تمام کلر)کی درآمدی ویلیو4.36ڈالر فی کلوگرام مقررکی گئی ہے۔