اپریزمنٹ ویسٹ نے چھالیہ کے کنسائمنٹس کی ری ایکسپورٹ کرنے کے احکام جاری کردیئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے درآمدکی جانے والی چھالیہ کے کنسائمنٹس کو ری ایکسپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ گذشتہ دنوں محکمہ کسٹمزاورکسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے متعددکارروائیوںکے دوران کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ ضبط کی ہے واضح رہے کہ چھالیہ کے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس ایکسپورٹرکی جانب سے فراہم کئے جانے والے فسٹوسر ٹیفکیٹ کے تحت عمل میں آتی تھی لیکن اب چھالیہ کی کلیئرنس کو لیب ٹیسٹ سے مشروط کرکے کلیئرنس روک دی جس کی وجہ سے تینوں بندرگاہوں پر سیکڑوں چھالیہ کے کنٹینرزکی کلیئرنس رکی ہوئی تھی تاہم محکمہ کسٹمزکی جانب سے فیصلہ کیاگیاہے کہ چھالیہ کے سیکڑوںکنٹینرزپورٹ پر رکے ہوئے ہیںجس کی وجہ سے پورٹ پر کنٹینرزکے رش میںاضافہ ہورہاہے تاہم اس صورت حال کے پیش نظرماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے یہ اقدام اٹھایاکہ چھالیہ کے رکے ہوئے کنٹینرزکو واپس بھیج دیاجائے جس پر اپریزمنٹ ویسٹ نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل پر رکھے ہوئے چھالیہ کے دو40 فٹ کے کنٹینرجس میں 53ٹن چھالیہ درآمدکی گئی تھی کسٹمزایکٹ کی شق 131کے تحت واپس انڈونیشیابھیجنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں