Eham KhabarUncategorized
محکمہ کسٹمز کو بغیر تصدیق امپورٹ کلیئرنس سے روک دیاگیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزارت تجارت نے جعلی استثنیٰ سرٹےفکیٹ پر ہونے والی امپورٹس کو روکنے کے لئے کسٹمز حکام کو ہدایت جاری کردی ہیں کہ بغیر تصدیق ایسی امپورٹس کو کلیئرنس کیا جائے۔ ان ہدایات کے تحت ہر استثنیٰ سرٹیفکیٹ کی وزارت تجارت سے تصدیق ہوگی اس کے لئے جوائنٹ سیکریٹری کی سطح پر ایک آفیسر کو وزارت تجارت میں تعینات کردیا گیا ہے۔ وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ہر امپورٹس کی تصدیق، استثنیٰ، اسپیشل اجازت نامہ کے اصل ہونے کی تصدیق جوائنٹ سیکریٹری سے اس کی کلیئرنس سے کروانا لازمی ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی امپورٹس کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مالی سال میں امپورٹس کا حجم 60 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگیا ہے جوکہ ملکی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔