اپریزمنٹ ایسٹ:جعلی دستاویزات کے ذریعے کنسائمنٹ کی کلیئرنس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے جعلی دستاویزات کے ذریعے نوٹیلا(جوکلیٹ) کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان میں شامل محمدسلیم ،نوراحمداورمحمد ایازخان کو گرفتارکرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق میسرزایم آئی ٹریڈرزکی جانب سے ترکی سے (نوٹیلا)جوکلیٹ کا کنسائمنٹ درآمدکیاگیاجس کی کلیئرنس کے لئے درآمدکنندہ ایم آئی ٹریڈرزاورکلیئرنگ ایجنٹ میسرزکے ایس کے انٹرپرائززنے جعلی دستاویزات کے ذریعے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کرنے کی کوشش کی ۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ سعیداکرم نے خفیہ اطلاع پر ڈپٹی کلکٹرسیدطلحہ سلمان کو ہدایت جاری کی کہ ترکی سے درآمدکئے جانے والے نوٹیلا(جوکلیٹ)کے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی جائے تاہم ڈپٹی کلکٹرسیدطلحہ سلمان نے پرنسپل اپریزدوست محمد،اپریزنگ آفیسراشفاق الرحمن،جاوید خان،عامرحسین،سینئرپریونٹیوآفیسرملک ہاشم اورعدل رشیدپرمشتمل ٹیم نے میسرزایم آئی ٹریڈرزکی جانب سے فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن اوردیگردستاویزات میں شامل انوائس اورپیکنگ لسٹ کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ درآمدکنندہ میسرزایم آئی ٹریڈرزاورکلیئرنگ ایجنٹ میسرزکے ایس اکے انٹرپرائززنے جعلی دستاویزات کے ذریعے کنسائمنٹ کلیئرکرنے کی کوشش کی۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندہ کی جانب سے جمع کی جانے والی جعلی انوائس میں کنسائمنٹ کی درآمدی قیمت 17236.80ڈالر یعنی 20لاکھ 95ہزار995روپے ظاہرکی گئی تھی اور اس پر ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی 17لاکھ 23ہزار841روپے کی گئی جبکہ جوکلیٹ کے درآمدی کنسائمنٹ کی درست درآمدی ویلیو39708.66امریکی ڈالریعنی 48لاکھ 28ہزار573روپے تھی تاہم درآمدکنندہ نے مجموعی طورپر 22لاکھ93ہزار118روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کرنے کی کوشش کی۔