Eham Khabar
تبادلہ ہونے کے باوجوداپریزنگ آفیسرحبیب الرحمن پورٹ قاسم پر کنسائمنٹس کی ایگزامینیشن کرنے میں مصروف
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم پرتعینات اپریزنگ آفیسرحبیب الرحمن کاتبادلہ نوٹیفکیشن نمبر 1529-C-III/2018مورخہ 13اگست 2018کو اپریزمنٹ ویسٹ میں کردیاگیاتھا لیکن 20دن سے زائد کاعرصہ گذرنے کے باوجوداپریزنگ آفیسرحبیب الرحمن اب بھی پورٹ قاسم پر کنسائمنٹس کی ایگزامینشن کررہے ہیں جبکہ دیگراپریزنگ آفیسرزجن کو تبادلہ مذکورہ نوٹیفکیشن کے تحت عمل میں آیاتھاوہ افسران اپنی تبادلہ کی جانے والی جگہوں ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ پورٹ قاسم کے اعلیٰ افسران کی سرپرستی حاصل ہونے کی وجہ سے اپریزنگ آفیسرحبیب الرحمن 20دن سے زائد کا عرصہ گذرنے کے باوجودکنسائمنٹس کی ایگزامینشن کررہے ہیں ۔