Uncategorized

اپریزمنٹ ویسٹ کو مالی سال 2018-19کی پہلی سہ ماہی میں ریونیوہدف کی وصولی میں ناکامی کا سامنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے نے مالی سال 2018-19کی پہلی سہ ماہی(جولائی 2018تاستمبر2018) کے دوران 2 ارب 38 کروڑ70لاکھ روپے کی کمی کے ساتھ 31ارب91کروڑ70لاکھ روپے مالی کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کو جولائی تاستمبر2018کے لئے 34ارب30کروڑ70لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2018-19کے ابتدائی تین ماہ جولائی2018تاستمبر2018میں مجموعی طورپر68ارب54کروڑ90لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں31ارب91کروڑ70لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں25ارب84کروڑ50لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں10ارب 47کروڑ20لاکھ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں31کروڑ40لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے ستمبر 2018 کے دوران ایک ارب10کروڑ 10لاکھ روپے کمی کے ساتھ12 ارب 60کروڑ 20 لاکھ مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کوستمبر 2017 کے لئے13ارب70 کروڑ80 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے ستمبر 2018 میں مجموعی طور پر24 ارب 33کروڑ60 لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں12 ارب 60کروڑ 20 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں8 ارب 24 کروڑ80لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 3 ارب 38 کروڑ40 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں10 کروڑ 20لاکھ روپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button