حوالہ ہنڈی کے خلاف ایف آئی اے کاگل پلازہ پر چھاپہ ،اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے حوالہ ہنڈی میںملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے گل پلازہ میں قائم منی چینجرکے دفترپر چھاپہ مارکراہم دستاویزات قبضے میں لے لی ہیں۔ذرائع کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن تیزکرتے ہوئے گل پلازہ میں قائم تاجروں اورمنی چینجرکے آفس میں چھاپہ ماروہاں پر موجودملزمان کو گرفتارکرنے کی کوشش کی لیکن ملزم کو اس کے ساتھی ایف آئی اے کی حراست سے چھڑاکرلے گئے۔ ذرائع نے بتایاکہ فرارہونے والا ملزم مناف گلیکسی کروڑوںروپے کی حوالہ ہنڈی میں ملوث ہے تاہم ایف آئی اے نے ملزم کے دفترسے لیپ ٹاپ اوراہم دستاویزات قبضے میں لے لئے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے کی جانب سے جب گل پلازہ پر چھاپہ ماراگیاتووہاںپر موجود لوگوں نے ایف آئی اے کی چھاپہ مارٹیم پر حملہ کردیاتاہم ایف آئی اے نے حملہ آوراورتین ملزمان کو گرفتارکرلیاہے تاہم مرکزی ملزم مناف ایک بارپھرایف آئی اے کی ٹیم کو چکمہ دیکرفرارہوگیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے حکام نے حملے کی الزام میں سو سے افراد کے خلاف تھانے میں درخواست بھی جمع کرادی جبکہ گل پلازہ کو ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کا گڑھ قرار دیدیا۔ذرائع نے مزید بتایاکہ حوالہ ہنڈی میں ملوث سات سے زائد امپورٹرز کی دفاتر بھی گل پلازہ میں قائم ہیں جن کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیںجبکہ گل پلازہ میں قائم منی چینجر سے بھی ایف آئی اے نے ریکارڈ قبضے میں لے لیا