Uncategorized

حکومت نے استعمال شدہ مشینری کی درآمد پر پابندی عائد کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت نے استعمال شدہ مشینری پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ البتہ استعمال شدہ کمپیوٹر یا اس کے دوسرے آلات اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ وزارت تجارت نے اس سلسلے میں امپورٹ پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم کے لئے ایس آر او 16(I)2016 بتاریخ 3 جنوری 2019ءجاری کردیا ہے۔ وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق 24 دسمبر 2018ءسے سمجھا جائے۔ وزارت تجارت نے کئی سو مشینری کے ٹیرف کوڈ ایس آر آو میں شامل کئے ہیں جن کی درآمد پر مکمل پابندی ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی 2016میں ترمیم کے لئے ایس آراو1528جاری کرکے استعمال شدہ مشینری میں شامل فرنیچر، فریج، ٹیلیفون، پردے، برتن،واشنگ مشین، ٹی وی اور دیگر پراناسامان کی درآمدپرعائدپابندی ختم کردی تھی اور پاکستان کسٹمزٹیرف کے چیپٹر85میں استعمال شدہ مشینری کی درآمدکی اجازت دےدی گئی تاہم اس ترمیم کے بعد فرنیچر، فریج، ٹیلیفون، پردے، برتن،واشنگ مشین، ٹی وی ،الیکٹرک ٹرانسفرمر،اسٹیٹک کنورٹراورانڈکٹر،الیکٹرومیگنیٹک سمیت دیگر پراناسامان درآمدکیاجاسکتا تھا جس سے ماحولیاتی آلودگی میںاضافے کے خدشات میں اضافہ ہوگیا تھا

 

 

Old and used Machinery

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button