ایف بی آر نے موبائل فونز کی رجسٹریشن کیلئے طریقہ کار جاری کردیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) درآمدی موبائل فون استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے خوشی کی خبر آگئی، حکومت نے رجسٹریشن کی مدت میں 60روز کی توسیع کردی، اب درآمدی موبائل فون 28 مارچ تک رجسٹر کرائے جاسکیں گے۔پی ٹی آئی حکومت نے بیرون ملک سے درآمد موبائل فون کی رجسٹریشن لازمی قرار دی تھی ساتھ ہی بیرون ملک سے مسافروں کیلئے موبائل فون لانے کی بھی حد مقرر کردی ہے۔ ملک میں موجود درآمدی موبائل فون کی رجسٹریشن کیلئے 15 جنوری آخری تاریخ تھی تاہم اب حکومت نے موبائل فون رجسٹر کرانے کی مدت میں 60 روز کی مزید توسیع کردی ہے، جس کے مطابق 28 مارچ تک درآمدی فون رجسٹر کرائے جاسکیں گے۔ پی ٹی اے نے ہوائی اڈوں پر درآمدی موبائل کی رجسٹریشن کا نیا نظام بھی تیار کرلیا ہے، اس کیلئے ایئرپورٹس پر رجسٹریشن آن پورٹل سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق اوورسیز پاکستانی موبائل فون کے ٹیکسز آن لائن جمع کرا سکیں گے، ایئرپورٹ پر پاکستانیوں کو موبائل رجسٹریشن کیلئے لائن میں نہیں لگنا پڑے گا۔ درآمدی موبائل فون رکھنے والے صارفین اپنا آئی ایم ای آئی نمبر 8484 پر ایس ایم ایس کرکے بھی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
Mobile Phone Registration