Eham Khabar

سیلز ٹیکس چوری روکنے کیلئے ایف بی آر کا 5 اشیاءکی آن لائن نگرانی کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس کی چوری کو روکنے کے لئے 5 اشیاءجس میں ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی چوری کو روکنے کے لئے 5 اشیاءجس میں تمباکو، مشروبات، چینی، فرٹیلائزر اور سیمنٹ شامل ہیں، ان کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کے لئے قوانین جاری کردیئے ہیں۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں ایس آر او 250(I)2019 جاری کردیا ہے جس کے تحت ان اشیاءکی الیکٹرانک مانیٹرنگ، ٹریکنگ اور مینوفیکچرنگ کے بعد سپلائی کی نگرانی ہوگی۔ ان قوانین کے تحت ہر مینوفیکچرر کو ان اشیاءکی پیکنگ پر ٹیکس اسٹیمپ لگانا ضروری ہوگا۔ ان اسٹیمپ پر سیکورٹی فیوچرز ہوں گے جس کے ذریعہ ایف بی آر ان اشیاءکی سیل اور سپلائی کی نگرانی کرسکے گی۔ ایف بی آر کے مطابق ایسے اقدامات سے جعل سازی کو روکنے میں مدد ملے گی جبکہ پیداواری مقدار کو بھی جانچنے میں مدد ملے گی جو اشیاءامپورٹ ہوکر آئیں گی، ان کے لئے کسٹمز اسٹیشن پر ٹیکس اسٹیمپ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

 

 

Sale Tax Evasion

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button