Eham Khabar
آئی آرایس ،انٹیلی جنس افسران کو سامان قبضہ میں لینے کا اختیار دیدیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے آئی آر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹریٹ کو ٹیکس چوری میں سامان کو قبضہ میں لینے کا اختیار دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے ایس آر او 251(I)2019 جاری کردیا ہے جس کے تحت انٹیلی جنس کے افسران کو فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے تحت کئی اختیار دے دیئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ افسران بینکوں میں ہونے والی ٹرانزکشن کی تفصیلات بھی لے سکتے ہیں جن کا تعلق ٹیکس چوری سے متعلق ہو۔ انٹیلی جنس افسران بااختیار ہوں گے کہ وہ وفاقی اور صوبائی اداروں سے کسی بھی فرد یا افراد کی معلومات لے سکتے ہیں۔ ان اختیارات میں انٹیلی جنس افسران معلومات حاصل کرسکتے ہیں جس میں نان ڈیکلریشن، انڈر ڈیکلریشن، ٹیکس کی عدم ادائیگی اور چوری شامل ہے۔
Inland Revenue Services