Eham Khabar

کسٹمزآئی پی آرکی مختلف کارروائیاں ،کروڑوں روپے کی جعلی اشیاءقبضے میں لے لیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز کے انٹیلکچوئیل پراپرٹی رائٹس نے جعل سازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر بڑے برانڈ سے ملتے جلتے ناموں کی اشیاءقبضہ میں لے لیں ہیں جس میں 1120 کلوگرام کپڑا بھی شامل ہے۔ ایف پی سی سی آئی میں ہونے والے سیمینار میں ڈائریکٹر جنرل IPR ڈاکٹر ارسلان سبکتگین اور UBG لیڈر ایس ایم منیر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر IPR ساﺅتھ عامر رشید نے بتایا کہ ڈائریکٹریٹ نے اب تک 1120 کلوگرام کپڑا، 19.59 میٹرک ٹن بال بیرنگ، 20.13 میٹرک ٹن کیڑے مار ادویات، 3.17 میٹرک ٹن بیوٹی کریم، 20 ہزار باڈی اسپرے، 25.80 میٹرک ٹن پرفیوم بوتلیں، 10 ہزار شیونگ فوم، 45400 شو پالش، 3000 ایل ای ڈی پینلز، 216000 گھڑیاں اور 475000 ٹوتھ پیسٹ تحویل میں لے لئے ہیں۔ عامر رشید کے مطابق پاکستان میں 124440 ٹریڈ مارکس، 32000 کاپی رائٹس، 25000 پیٹنٹس اور 10000 ڈیزائن رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ IPR ساﺅتھ کراچی، حیدرآباد اور کوئٹہ میں کارروائی کرنے کا مجاز ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ IPR قوانین کے مطابق قبضہ میں لئے جانے و الی اشیاءکی کسٹمز کلیئرنس نہیں ہوسکتی بلکہ ان کو صرف تلف کیا جاسکتا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ارسلان سبکتگین نے ٹریڈ کو درپیش مسائل سننے کے بعد ایک کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا جو ٹریڈ کے مسائل اور ان کو سہولیات پہنچانے کے لئے اپنی تجاویز دے گی۔   ایف پی سی سی اآئی کے نائب صدر ارشد جمال بھی اس میٹنگ میں شریک تھے۔

 

Customs IPR Department seize fake Imported Items

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button