Eham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کے ممنوعہ انجکشن ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکامیاب کارروائی کے دوران تین کروڑسے زائد مالیت کے گائے کے دودھ دینے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے والے ممنوعہ ہارمونزانجکشن قبضے میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاہے۔ واضح رہے کہ امپورٹ ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ 1950 کے تحت ممنوعہ انجکشن پاکستان میں لانے کی اجازت نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق قطرایئرلائن نمبرQR-610میںدوحہ سے کراچی آنے والی خاتون مسافروں نے تین کروڑسے زائد مالیت کے 11160ممنوعہ انجکشن اسمگل کرنے کی کوشش کی۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کے قطرایئرلائن میں کیپ ٹاﺅن ساﺅتھ افریقہ سے براستہ دوحہ (قطر)سے گائے کے دودھ دینے کی صلاحیت کو بڑھانے والے انجکشن اسمگل کئے جارہے ہیںجس پر ڈائریکٹرعرفان جاوید نے ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی اورڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹرصہیب کو ممنوعہ انجکشن کی اسمگلنگ روکنے کے احکامات جاری کئے جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی نے سپرنٹنڈنٹ محمدالیاس کی سربراہی میں انٹیلی جنس آفیسرانورفاروقی سمیت دیگراہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مسافروں کی سخت نگرانی شروع کردی تاہم انٹیلی جنس کی ٹیم نے ایراﺅل پر کھڑے صدرالدین نامی ایک شخص کے پاس موجودچاربیگ کی تلاشی لی تواس میں 3کروڑ30لاکھ مالیت کے ممنوعہ انجکشن موجودتھے ۔ذرائع نے بتایاکہ بیگ موجودٹیگ پر سیدہ عزیزہ اورمحمدصدیق فاطمہ بی بی کے نام درج تھے جن کی تلاش جاری ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے انجکشن قبضے میں لیتے ہوئے ملزمان میں شامل سیدہ عزیزہ ،محمدصدیق فاطمہ بی بی،حمادکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

 

 

 

Customs Intelligence Seize Boostin Somatotropin Injection

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button