Eham Khabar

بینکوں سے رقم نکلوانے والوں کی تفصیلات کے بارے میں ہدایات جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کیش نکلوانے والے کھاتے داروں کے متعلق دی جانے والی معلومات کے حوالے سے بینکنوں کو نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں ایس آر او 469(I)2019 جاری کردیا ہے۔ جس کے ذریعہ انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترمیم کی گئی ہے۔ نئی ترمیم کے مطابق اب بینک کو کھاتے داروں سے نکالے جانے والی رقم پر وصول کئے جانے والے ودہولڈنگ ٹیکس کی تفصیلات دینا ہوں گی۔ ایف بی آر نے اس سے پہلے 28 ستمبر 2018ءمیں ایس آر او 1165(I)2018 جاری کیا تھا جس کے مطابق بینکوں کو پابند کیا گیا تھا کہ کھاتےداروں کی جانب سے 10 لاکھ ماہانہ کیش نکلوانے والوں کی تفصیلات جس میں فائلرز اور نان فائلرز دونوں شامل ہیں، ایف بی آر کو دینا ہوں گی۔ بینکوں کو کیش نکلوانے والے افراد کے بارے میں ان کے نام، پتے اور کتنا کیش نکلوایا گیا ہے، اس کی تفصیلات دینی ہوں گی۔

 

 

 

Information of Banks Accounts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button