Eham Khabar

کپڑے کی آڑمیں الیکٹرونک میڈیاکے آلات کی درآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے کپڑے کی آڑمیں الیکٹرونک میڈیاکے آلات ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر دوسال قابل درآمدکئے جانے والے کپڑے کنسائمنٹ میں الیکٹرونک میڈیاکے آلات موجودہیں جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید نے ہدایت جاری کیں کہ مذکورہ کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی جائے جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر علی زمان گردیزی،ڈپٹی ڈائریکٹرمحمدزہیب ،ڈپٹی کلکٹرفلک شیر،سپرنٹنڈآصف مقصود،انٹیلی جنس آفیسردلشادخان، محمدصادق پرمشتمل مشترکہ ٹیم نے دوسال قبل درآمدکئے جانےو الے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ کنسائمنٹ میں کپڑے کے بجائے ایل این بی ریسیور اورالیکٹرونک میڈیامیں استعمال ہونے والے آلات موجودہیں جن کی درآمدصرف پیمراکے این اوسی کے بغیرنہیں کی جاسکتی۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ کمنسائمنٹ دوسال قبل میسرزشاہ زیب انٹرپرائززکی جانب سے درآمدکیاگیاتھاتاہم بعدازاں ترمیم کرتے ہوئے درآمدکنندہ کا نام تبدیل کرکے عزیرانٹرپرائززکردیاگیاتھا لیکن کنسائمنٹ کو دوسال سے کسی نے کلیئرنہیں کروایاتھا

 

 

 

 

Prohibited goods imported in the garb of used clothing seized

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button