Eham Khabar

سندھ بورڈآف ریونیونے 4فریٹ فاروڈرکی سیلزٹیکس رجسٹریشن منسوخ کردی۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بورڈآف ریونیونے 4فریٹ فاروڈرکی سیلز ٹیکس رجسٹریشن منسوخ کردی ہے جس کی وجہ سے ٹیکس کی عدم ادائیگی اورگوشوارے جمع نہ کرواناہے۔سندھ بورڈآف ریونیونے جن فریٹ فاروڈرکی سیلز ٹیکس رجسٹریشن منسوخ کی ہے ان میں میسرزرفیق برادرزکے محمدرفیق،میسرزپرائم اوشن کارگومینجمنٹ کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ،میسرزشاہ نورویور،اورمیسرزایس ٹی لاجسٹک انٹرنیشنل کے محمدطاہرعمران شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق تین فریٹ فاروڈرایسے ہیں جنھوں نے جولائی 2011سے اب تک نہ ہی ٹیکس کی ادائیگی کی ہے اورنہ ہی سیلز ٹیکس کے گوشوارے جمع کروائے ہیں۔سندھ بورڈآف ریونیونے ان فریٹ فاروڈرزکو خبردارکیاہے کہ اگران کی جانب سے ادائگی نہیں کی گئی توان کی رجسٹریشن مستقل طورپر منسوخ کردی جائے گی اوراس کے علاوہ قانونی کارروائی بھی عمل میںلائی جائے گی۔سندھ بورڈآف ریونیوکاکہناہے کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی منسوخی کی صورت میں ٹیکس پیئرکسی بھی قسم کا لین دین نہیں کرسکتا

Sindh Board of Revenue Suspend 4 Freight Forwarded Registration

 

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button