Eham Khabar

ایف بی آر، نیشنل بینک کا ایکسچینج ریٹ کو آن لائن کرنے کافیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر اور نیشنل بینک نے ایکسچینج ریٹ میں فوری تبدیلی کے لئے اس کو آن لائن سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان میں امپورٹ پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی کے لئے غیر ملکی کرنسی بھی استعمال ہوتی ہے۔ درآمدی اشیاءپر عائد ڈیوٹی اور ٹےکسز میں غیر ملکی کرنسی میں ادائیگی کے لئے مقامی کرنسی میں شرح تبادلہ نیشنل بینک کے ذریعہ ہوتی ہے۔ موجودہ نظام میں پاکستان کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی کے لئے نیشنل بینک سے روزانہ کی بنیاد پر شرح تبادلہ کی تفصیلات لیتا ہے یا پھر نیشنل بینک کی ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کیا جاتا ہے۔ البتہ نئے سسٹم کے تحت شرح تبادلہ خودکار طریقہ سے ویبوک پر دستیاب ہوگی۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر ریفارم اور آٹومیشن کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

 

 

 

 

 

 

FBR Decided to Exchange Rate through on line of National Bank Of Pakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button