انڈونیشین سفارت خانہ کے کنسائمنٹ سے شراب برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس انڈانویسٹی گیشن نے انڈونیشین سفارت خانہ کے کنسائمنٹ سے اسمگل کی جانے والی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ سفارت خانوں کی جانب سے درآمدکئے جانے والی کنسائمنٹس میں شراب اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹرعرفان جاوید نے ایڈیشنل ڈائریکٹرکو ہدایت جاری کیں کہ سفارت خانوں کے کنسائمنٹس میں شراب کی اسمگل کوناکام بنایاجائے جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گریذی کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرزوہیب،سپرنٹنڈنٹ اوردیگرافسران پر مشتمل ٹیم نے انڈونیشیا،الجیریا،شام اورلبنان سے آنے والے کنسائمٹس کی کلیئرنس کو روک دیاگیاتاہم سفارت خانوں کے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے لئے ڈائریکٹوریٹ کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے منسٹری آف فارن افیئرسے اجازت طلب کی جس پر منسٹری کے نمائندے اورڈائریکٹوریٹ نے انڈونیشین سفارت خانہ کے کنسائمنٹ کی مشترکہ جانچ پڑتال کی۔ ذرائع نے بتایاکہ انڈونیشین سفارت خانہ کے کنسائمنٹ کی مشترکہ جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہواکہ کنسائمنٹ کی جی ڈی فائل کرتے ہوئے کنسائمنٹ میں کھانے پینے کی اشیاء ظاہرکی گئیں تھیں لیکن کنٹینرمیں موجوددولکٹری کے باکس میں مجموعی طورپر 1080شراب کی بوتلیں برآمدہوئیں جس میں 600بوتلیں بلیک لیبل اور408بوتلیں چیواس ریگل موجود تھیں۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے شراب کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے کنسائمنٹ ضبط کرلیاہے۔
Recovery of Whisky from Indonesian Embassy Consignments