Eham Khabar

ٹیکس حکام متحرک، تھانوں سے جائیدادوں کا ریکارڈطلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے کمرشل اور رہائشی کرایوں کی مد میں ٹیکس چوروں کے گرد شکنجہ سخت کرنے کیلئے مقامی تھانوں سے ریکارڈ طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے کمرشل اور رہائشی عمارتوں سے حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکسز عائد کئے ہیں،اس سلسلے میں نئے مالی سال کے شروعات میں ہی کمرشل اور رہائشی عمارتوں اور آمدنی کا ڈیٹا معلوم کرنے کیلئے کام شروع کر دیا۔ ایف بی آر نے پہلے مرحلے میںکراچی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ 17 جون تک رہائشی اور کمرشل کرایہ داروں اور ان کے رینٹ معاہدوں کا ریکارڈ دیا جائے ،اس وقت کراچی میں لاکھ کے قریب کمرشل اور رہائشی جائیدادیں موجود ہیں ،ان سے حاصل ہونے والے کرایہ سے انکم ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ حکومت نے بجٹ میں کئی ٹیکسز عائد کئے ہیں، 40 لاکھ سے 60 لاکھ روپے تک کے کرایہ کی مد میں آمدن پر 6 لاکھ 10 ہزار روپے فکسڈ جبکہ 40 لاکھ روپے سے اوپر کی آمدن پر 25 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ 60 لاکھ روپے سے 80 لاکھ روپے کے رینٹ پر 11 لاکھ 10 ہزار روپے فکسڈ کے ساتھ 60 لاکھ روپے سے اوپر کی آمدن پر 30 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ 80 لاکھ روپے سے زائد کے کرایہ پر 17 لاکھ 10 ہزار روپے فکسڈ کے ساتھ ساتھ اوپر کی آمدن پر 35 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

 

 

 

Tax on Rental Properties

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button