Eham Khabar

ایم سی سی ویسٹ :ٹی پی کنسائمنٹ میں بڑے پیمانے پر مس ڈیکلریشن کی کوشش ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے استعمال شدہ آٹوپارٹس کی آڑمیں پرفیو م ،گاڑیوں کی انجن اورسوزوکی پک اپ کے یونٹ سمیت دیگراشیاءاسمگل کرنے کی کوشش کی ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ واجد علی کو خفیہ اطلاع ملی کہ دبئی سے درآمدکئے جانے والے ٹرانس شپمنٹ کے کنسائمنٹ میں بڑے پیمانے پر مس ڈیکلریشن کرکے اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرواجد علی نے ایڈیشنل کلکٹرسعیدوٹو کے سربراہی میں ڈپٹی کلکٹرعاصم اعوان اورپرنسپل اپریزرشفیع اللہ پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل سے اسلام آبادڈرائی پورٹ جانے والے آٹوپارٹس کے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی توکنٹینرسے استعمال شدہ آٹوپارٹس کی بجائے 2350کلوگرام پرفیوم،سوزوکی پک اپ کے1990تا1998ماڈل کے 12یونٹ جبکہ استعمال شدہ آٹوپارٹس کے صرف76عددبرآمدہوئے اس کے علاوہ پیٹرول اورڈیزل ایجن بھی کنٹینرزمیں موجودتھے،۔ذرائع نے بتایاکہ ضبط کئے جانے والے سامان کی مالیت 94لاکھ57ہزار128روپے جبکہ ایک کروڑ13لاکھ94ہزارمالیت کی ڈیوٹی وٹیکسزچوری کرنے کی کوشش کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزعثمان ٹریڈنگ کمپنی کی جانب سے دبئی سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کو بانڈڈکیریئرمیسرززیڈایس لاجسٹک کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیاجاناتھا تاہم ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کو ناکام بنادیا۔واضح رہے کہ کراچی کے کلکٹریٹس میں کرپشن کے خلاف سخت اقداما ت اٹھائیں جارہے ہیں جس کی وجہ سے کرپشن میں ملوث عناصرنے ملک بھرکی ڈرائی پورٹس کا رخ کرلیاہے اورملک بھر کی ڈرائی پورٹس پر مبینہ طورپر بڑے پیمانے پر مس ڈیکلریشن کے ذریعے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی جاری ہے۔

 

 

 

MCC West Seize TP consignment /Islamabad Dry Port

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button