ہڑتال کے باعث کے آئی سی ٹی پر 3ہزارسے زائد کنٹینرزکی کلیئرنس متاثر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل پر ورکروں کی دوروزہ ہڑتال کے باعث تین ہزارسے زائد کنٹینروں کی کلیئرنس متاثرہونے سے درآمدکنندگان کو ڈیٹینشن کی مدمیں بھاری نقصان برداشت کرناپڑرہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر ورکروں کی منگل اوربدھ کو ہونے والی ہڑتال کے باعث ٹرمینل پر 3ہزارسے زائد کنٹینروں کی کلیئرنس رک گئی جبکہ ٹرمینل پر روزانہ کی بنیادوں پر 1500سے 2000کنٹینرزکلیئرکرنے کی گنجائش ہے۔اس سلسلے میںایف پی سی سی آئی کے نائب صدرارشدجمال نے بتایاکہ کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر ورکروں اپنی ڈیمانڈمنظورکروانے کے لئے دوروزہ ہڑتال کی جس کے نتیجے میں ٹرمینل پر آنے اورجانے والے کنٹینروں کی نقل وحمل رک رکنے سے ٹریڈرزکو ڈیٹینشن کی مدمیں بھاری ادائیگیاں کرناپڑیں گی۔انہوں نے مزید بتایاکہ ہڑتال کے باعث ناصرف درآمدی کنسائمنٹس بلکہ برآمدی کنسائمنٹس بھی جہازوں پر لوڈنہیں ہوسکے جس کی وجہ سے برآمدی آڈرمنسوق ہونے کے خدشات ہیں۔ارشدجمال کا کہناتھاکہ کراچی انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل انتظامیہ نے ہڑتال کے باعث رک جانے والے کنٹینروں پر ڈیمرج چارجزختم کرنے کے لئے رضامندی ظاہرکردی ہے۔ارشدجمال نے مزید بتایاکہ ٹرمینل کی جانب سے شپنگ کمپنیوںکو بھی ای میل کی گئی ہے جس میں ہڑتال کے دنوں میں کنٹینروں پر عائد ڈیٹینشن کو ختم کرنے کے لئے کہاگیاہے جبکہ شپنگ کمپنیاں ڈیٹینشن چارجزختم کرنے کے لئے تیارنہیں ہے جس کی وجہ سے ٹریڈرزکو مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔ انہوںنے کہاہے شپنگ کمپنیوں کی جانب سے فی کنٹینر90ڈالروصول کئے جاتے ہیں جبکہ اس وقت ٹرمینل پر 5ہزارکنٹینرکی کلیئرنس رکی ہوئی ہے تاہم شپنگ کمپنیوں ڈیٹنشن کی مدمیں 4لاکھ50ہزارڈالر اضافی وصول کریں گی۔
Strike at KICT over 3000 Containers Clearance Block