Eham Khabar

اپریزمنٹ ویسٹ ،ٹی پی کنسائمنٹ میں آٹوپارٹس کی آڑمیں اسمگلنگ کئے جانے کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کے شعبہ آراینڈڈی (اے آئی بی)نے آٹوپارٹس کی آڑمیں گاڑیوںکے انجن سمیت دیگراشیاءکی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ویسٹ واجد علی کو خفیہ اطلاع ملی کہ اسلام آبادڈرائی پورٹ جانے والے کنسائمنٹ میں آٹوپارٹس کی آڑمیں بڑی مقدارمیں گاڑیوں کے انجن سمیت دیگراشیاءاسمگل کرنے کی کوشش کی جاری ہے جس پرکلکٹرواجدعلی کی جانب سے ملک کی خشک گودیوں پر جانے والے کنسائمنٹس کی نگرانی کی ہدایت جاری کیں تاہم پرنسپل اپریزرشفیع اللہ،اپریزنگ آفیسرغنی سومرواوردیگرافسران پر مشتمل ٹیم نے ڈرائی پورٹ جانے والے کنسائمنٹس کی نگرانی شروع کردی۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ میسرزہمدان ٹریڈنگ کی جانب سے دبئی سے درآمدکئے جانے والے استعمال شدہ آٹوپارٹس کے کنسائمنٹ کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی گئی توکنسائمنٹ میں آٹوپارٹس کے بجائے 1کروڑ85لاکھ 30ہزارمالیت کے سوزوکی پک اپ کے استعمال شدہ 13انجن ،66عددپیٹرول اورڈیزل انجن،مختلف برانڈکے 2168.66کلوگرام پرفیوم،باڈی اسپرے برآمدہوئے جس پر دوکروڑ25لاکھ10ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی جارہی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزہمدان ٹریڈنگ کی جانب سے دبئی سے آٹوپارٹس کا کنسائمنٹ درآمدکیاگیاجس کی کلیئرنس غیرقانونی طریقے سے اسلام آبادڈرائی پورٹ کی جانی تھی تاہم اپریزمنٹ ویسٹ کے کلکٹرواجد علی کی بروقت کارروائی کے باعث ڈیوٹی وٹیکسز کی چوری ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔

 

 

 

 

 

MCC West Seize Islamabad TP Consignment of Auto Parts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button