اپریزمنٹ ایسٹ ،لنڈاکی آڑمیں ویلویٹ کی اسمگلنگ کاایک اورکیس پکڑلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے لنڈاکی آڑمیںاعلیٰ معیار کپڑے کی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے ملزما ن میں شامل عمران ہارون، محمدادریس، محمدعلی، محمداحسن اورقیصرعباس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ ڈاکٹرندیم میمن کو خفیہ اطلاع ملی کہ چائنا سے لنڈاکی آڑمیں ویلویٹ کے کپڑے سے بنی ہوئی جائے نمازکے ایک اورکنسائمنٹ کی کلیئرنس کی جارہی ہے تاہم کلکٹرڈاکٹرندیم میمن کی ہدایت پر شعبہ آراینڈڈی میں تعینات ڈپٹی کلکٹرراناارسلان مجیدکی سربراہی میںپرنسپل اپریزرابراہیم خان سینئرپریونٹیو آفیسر ملک ہاشم،اپریزنگ آفیسرعثمان طارق،مجاہداقبال پرمشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے میسرزچائنا گفٹ سنٹرکی جانب سے چائنا سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی توکنسائمنٹ کے چاروں کنٹینروںسے لنڈاکے کپڑوں کے بجائے 70لاکھ سے زائدمالیت کی ویلویٹ سے بنی جائے نماروں کے رول برآمدہوئے واضح رہے کہ مذکورہ ملزمان ایک کیس میںپہلے سے ہی محکمہ کسٹمزکی حراست میں ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ ملزمان نے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے جعلی دستاویزات محکمہ کسٹمزمیں جمع کروائے تھے لیکن ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے کلکٹرڈاکٹرندیم میمن کی ہدایت پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے کنسائمنٹ ضبط کرلئے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ آراینڈڈی کی ٹیم نے تفتیش کے دوران اس بات کی بھی نشاندہی کی ہے کہ لنڈاکی اسمگلنگ میںملوث درآمدکنندگان سمیت دیگرملزمان منی لانڈرنگ کی سرگرمیوں میںبھی ملوث ہیں کیونکہ انہوںنے بیرون ملک غیرقانونی طریقے سے رقوم کی منتقلی کی ہے۔
MCC East seize another consignment use cloths