پورٹ قاسم پر نیلامی کے لئے رکھے ایک کروڑسے زائد مالیت کا سولرپینل کا کنٹینرٹرمینل اسٹاف نے جعلی دستاویزات پر غائب کردیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پورٹ قاسم ٹرمینل پرنیلامی کے لئے رکھے ہوئے ایک کروڑسے زائدمالیت کے استعمال شدہ سولرپینل کے کنٹینرکو ٹرمینل کے اسٹاف کی جانب سے جعلی دستاویزات پر چوری کئے جانے کاانکشاف ہواہے۔ذرائع نے بتایاکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ پر درآمدکئے جانے والے استعمال شدہ سولرپینل کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس نہ ہونے کے باعث نیلامی کے لئے رکھاہواتھاتاہم پورٹ قاسم ٹرمینل کی انتظامیہ اوراسٹاف کی ملی بھگت سے استعمال شدہ سولرپینل کی 695عددکے ایک لاٹ جعلی دستاویزات پر غائب کردی گئی ۔ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلے میںپورٹ قاسم کلکٹریٹ نے استعمال شدہ سولرپینل کے غیرقانونی طریقے سے نیلامی کے جعلی دستاویزات پر غائب کرنے پر مسعود جمیل وارثی،محمدہارون اورپورٹ قاسمٹرمینل کے متعلقہ اسٹاف کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹرپورٹ قاسم ممتازکھوسونے پورٹ قاسم کلکٹریٹ پر غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ہوئے ہیںجس کے باعث غیرقانونی سرگرمیوںمیں ملوث عناصرنے پورٹ قاسم کلکٹریٹ سے درآمدکنسائمنٹس کی کلیئرنس ختم کردی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ٹرمینل سے سولرپینل کے کنسائمنٹس کی چوری کی اطلاع پر کلکٹرپورٹ قاسم ممتازکھوسوکو اس غیرقانونی عمل میںملوث مزکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ پورٹ قاسم ٹرمینل کےمتعلقہ اسٹاف نے مسعودجمیل وارثی اورمحمدہارون کے ساتھ مل کرنیلامی کے لئے رکھے ہوئے1کروڑ23لاکھ4ہزار166روپے مالیت کی استعمال شدہ سولرپینل کی ایک لاٹ میںشامل 695عددکو جعلی دستاویزات میں شامل ڈیلیوری آڈرنمبر0097،جعلی بینک چلان نمبر3854کے ذریعے ٹرمینل سے غائب کیاگیا
Port Qasim Terminal Staff illegal Remove Use Solar Panel Container on Fake Documents