کپڑے کے کنسائمنٹ کی غیرقانونی کلیئرنس کی کوشش ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کپڑے کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کی کوشش ناکام بناتے ہوئے غیرقانونی کلیئرنس میں ملوث ملزمان میں شامل میسرزشایان برادرزٹریڈنگ کمپنی کے مالک سید محمدعمران کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ویسٹ واجدعلی کو خفیہ اطلاع ملی کہ کپڑے کے کنسائمنٹ کو غیرقانونی طریقے سے کلیئرکرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹراپریزمنٹ ویسٹ واجد علی کی جانب سے ساﺅتھ کوریاسے درآمدکئے جانے والے کپڑے کے کنسائمنٹ کی نگرانی کی ہدایت جاری کی گئی تاہم پرنسپل اپریزرشفیع اللہ اوردیگرافسران پر مشتمل ٹیم نے اگست 2019میں درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کی نگرانی شروع کی تاہم ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجودنہ توکنسائمنٹ کی گڈزڈیکلریشن فائل کی گئی نہ ہی کنٹینرکو الحمدکنٹینرزٹرمینل منتقل کیاگیاجہاں سے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کے لئے تمام ترانتظامات کئے گئے تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ اپریزمنٹ ویسٹ کے شعبہ آراینڈڈی میں تعینات افسران نے کنسائمنٹ کی معلومات اکھٹاکی توکنسائمنٹ کی بل آف لیڈنگ اورمنی فسٹوکے تحت کنٹینرمیں ایک کروڑ25لاکھ10ہزارمالیت کا23440کلوگرام ٹیکسٹائل کٹ پیس ظاہر کئے گئے تھےتاہم کنٹینر کی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہوکہ کنٹینرمیں5940کلوگرام اورگنزہ ٹیشوفیبرک،5740کلوگرام شفون فیبرک،4500کلوگرام ٹیکسٹائل لائنگ فیبرک،4968کلوگرام پی یوکوٹیڈفیبرک ،2308کلوگرام پولیسٹرپیلی فرنیشنگ فیبرک موجودہے جو غیرقانونی طورپر ایف سی ایل کارگوظاہرکرکے آف ڈاک ٹرمینل(الحمدکنٹینرٹرمینل)سے کلیئرکیاجاناتھالیکن اپریزمنٹ ویسٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کنٹینرکی نگرانی شروع کردی تھی جس کے باعث کنسائمنٹ کی کلیئرنس نہ کی جاسکی۔
MCC West Seize Fabric Consignment try to clear through mis decleration