بزریعہ ریل درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کی ترسیل کا آغازکردیاگیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں پہلی بار درآمد و برآمدکنندگان کی دہلیز تک ان کے درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کی ترسیل کاآغاز ہوگیاہے جس سے روڈ ٹرانسپورٹ کے مقابلے میں لاگت20فیصد کم ہوگی۔ اس ضمن میں فرانس کی انٹرنیشنل شپنگ گروپ اورپاکستان کے میرین گروپ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت وزیرمینشن ریلوے اسٹیشن سے بزریعہ ریل درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کی ترسیل کابھی آغازکردیاگیاہے۔ فرانس کی شپنگ کمپنی سی ایم اے-سی جی ایم کے ریجنل ڈائریکٹر رومین وگنیاکس اور میرین گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹرعاصم صدیقی نے معاہدے کے تحت اس بات پر اتفاق کیاہے کہ ٹریڈ سیکٹر کی سہولت اور بندرگاہوں پرکنج یشن میں کمی کے لیے ریلوے کے ذریعے بانڈڈ اور نان بانڈڈ کارگو کی نقل وحمل کو توسیع دی جائے گی۔میرین گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر عاصم صدیقی نے کے استفسار پر بتایاکہ معاہدے کے تحت فرانسیسی شپنگ کمپنی سی ایم اے اور اے پی ایل کے ذریعے آنے اور جانے والے کنسائمنٹس ٹریڈ سیکٹر کی دہلیزیا ان کے وئیرہاوس تک پہنچایاجائے گا۔ کنسائمنٹس کی ترسیل یااٹھانے کی خدمات حطار، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ سمیت ملک گیر سطح پر فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتے وار بنیادوں پر ایک فریٹ ٹرین کے ذریعے اندرون ملک سے برآمدی کنسائمنٹس اٹھانے اوردرآمدی کنسائمنٹس ترسیل کی جائے گی جس میں 70کنٹینرز کی آمدورفت ہوگی اور ترسیل کے اس عمل میں 48گھنٹے لگیں گے۔انہوں نے بتایاکہ طے شدہ معاہدے کے تحت فرانسیسی شپنگ کمپنی اب کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں کے لیے بھی بل آف کیڈنگ جاری کرے گی۔
Mr.Asim Siddique, Managing Director, Marine Group of Companies and Mr. Romain Vigneaux, regional Direcotr Middle East & Subcontinent of International Shipping Group,CMA CGM, Jointly Cutting the ribbon to lay the foundation of their partnership for a Multimodal Transport Services Via Train for Import and Export Cargo