Eham Khabar

جعلی اشیاءکیخلاف کارروئیوں میں پاکستان کسٹمز ایشیا، یورپ میں پہلے نمبر پر رہا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے جعلی اشیاءکی روک تھام میں یورپ اور ایشیاءکے 51 ممبران میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ جوائنٹ کسٹمز آپریشن HYGIEA روم اٹلی میں ہونے والی ایک کانفرنس میں پاکستان کسٹمز کو یہ اعزاز دیا گیا۔ HYGIEA یورپ اور ایشیائی ممالک کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد فاسٹ موئنگ کنزیومر گڈز کی روک تھام ہے جس میں جعلی پرسنل کیئر، ہائی جینک اور ہاﺅس ہولڈ پروڈوکٹس شامل ہیں جبکہ اس میں کاسمیٹکس، ٹوائلٹ پیپرز، فوڈز اور صحت کی اشیاءبھی شامل ہیں۔ پاکستان نے HYGIEA میں مارچ 2019ءمیں شمولیت اختیار کی جس میں ڈائریکٹریٹ جنرل آف کسٹمز IPR (انفورسمنٹ) کو پاکستان کا نمائندہ بنایا گیا۔ اٹلی میں ہونے والی کانفرنس میں تمام ممالک کی اپریل سے ستمبر 2019ءتک کی کارکردگی کو جانچا گیا جس میں پاکستان جعلی اشیاءکے خلاف 12 کارروائیوں کے ساتھ سرفہرست رہا۔ اس میں مالٹا دوسرے نمبر پر جبکہ اٹلی، فرانس اور بنگلہ دیش مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہے۔

 

 

 

 

Pakistan Customs on First Position to Stop Corruption in Fake Items

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button