Eham Khabar

پورٹ قاسم سے انڈین پلاسٹک فلم کی اسمگلنگ کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے انڈین مس پرنٹیڈپلاسٹک فلم ویسٹ کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان میں شامل درآمدکنندہ میسرزثناءپلاسٹک انڈسٹریزاورکلیئرنگ ایجنٹ میسرزایم آرانٹرپرائززکے خلاف کارروائی کا آغازکردیاہے ۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپورٹ قاسم ممتازعلی کھوسوکو خفیہ اطلاع ملی کہ ایم ٹی اوآف ٹاک ٹرمینل سے انڈین اشیاءاسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی جس پر کلکٹرممتارعلی کھوسونے ایڈیشنل کلکٹرمشتاق شاہانی کی سربراہی میں آراینڈڈی کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے آف ٹاک ٹرمینل پر ایگزامن ہونے والے مس پرنٹیڈ پلاسٹک فلم ویسٹ کے کنسائمنٹ جانچ پڑتال کے لئے توانکشاف ہواکہ میسرزثناءپلاسٹک انڈسٹریزکی جانب سے درآمدکئے جانےو الے پرنٹیڈ/مس پرنٹیڈپلاسٹک فلم رول کے کنسائمنٹ کو یونائٹیڈکنگڈم ظاہرکیاگیاجبکہ ایگزامنیشن کے دوران کنسائمنٹ میں موجودفلم رول پر انڈین اسٹیکرلگے ہوئے تھے جس پر اس امرکی تصدیق ہوئی کہ درآمدکیاجانے والاکنسائمنٹ لندن سے نہیں بلکہ انڈیاسے درآمدکیاگیاتھا۔علاوہ ازیں پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے ایک اورکارروائی کے دوران استعمال شدہ مشینری ،آئرن اینڈاسٹیل ریملٹ ایبل اسکرپ کی آڑمیں انڈین اشیاءکی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرزمحمدکاشف اینڈکو،اورکلیئرنگ ایجنٹ میسرزپانیئرشیپرزکے ساتھ مل کرکنسائمنٹ کی جی ڈی میں ظاہرکیاگیاکہ سنگاپورسے استعمال شدہ مشینری،آئرن اینڈاسٹیل اسکریپ اورمتفرق اشیاءدرآمدکی گئی ہیںجبکہ ایگزامینشن کے دوران اس امرکاانکشاف ہواکہ کنسائمنٹ میں انڈیاسے درآمدکی جانے والے لکویڈہنڈواش کی 1296بوتلیں،لائف بوائے اوردیگراشیاءبرآمدہوئیں جیسے محکمہ کسٹمزنے ضبط کرتے ہوئے کیس ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کو ارسال کردیاہے۔

 

 

 

 

 

MCC Port Qasim seize Indian Printed Plastic film waste

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button