Eham Khabar

اسمگلنگ کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کی تصدیق کیلئے احکامات جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز حکام کو ضبط کئے گئے اسمگل اور نان ڈپٹی پیڈ سامان کی ترسیل کے لئے استعمال شدہ ٹرانسپورٹ کی فوری طور پر تصدیق کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کسٹمز ونگ کو احکامات جاری کئے ہیں کہ اسمگل شدہ سامان کے لئے استعمال ہونے والے ٹرانسپورٹ کی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈپارٹمنٹ سے فوری طورپر ویری فکیشن کروائی جائے۔ کسٹمز حکام کو مزید ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اگر ٹرانسپورٹ اسمگل پائی جائیں تو ان کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کا آغاز کیاجائے۔ ان اقدامات سے اسمگلنگ کے نیٹ ورککو توڑنے میں بہت مدد ملے گی جبکہ اسمگلنگ گاڑیوں کے خلاف بھی بڑی کامیابی ملے گی۔

 

 

 

 

 

FBR advice to verify Vehicles which are using in Smuggling

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button