متنازعہ ویلیوایشن رولنگ پر کسٹمز حکام عدالت میں طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امپورٹر زاہد امپیکس نے کسٹمز حکام کی جانب سے ایک کیمیکل کی ویلیوایشن رولنگ کو رد کئے جانے پر سندھ ہائی کورٹ میں رجوع کرلیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے 6 دسمبر 2019ءکو کسٹمز حکام اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔ پٹیشنرکے ایڈووکیٹ ریان ضیاءنے ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ امپورٹر زاہد امپیکس نے سوڈین لاریل ایتھر سلفٹ چائنا سے امپورٹ کئے اور گڈز ڈیکلریشن فائل کردی جس میں ویلیوایشن 1.365 ڈالر ظاہر کی۔ لیکن ایم سی سی اپریزمنٹ کراچی نے اس ڈیکلریشن کو ردک کردیا اور ویلیوایشن رولنگ 1305/2018 کی بنیاد پر اس کی اسسمنٹ پر اصرار کیا۔ پٹیشنر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ویلیوایشن رولنگ پہلے سے متنازعہ ہی اور ڈائریکٹریٹ جنرل کسٹمز ویلیوایشن میں زیر سماعت ہے۔ عدالت نے پٹیشنر کی استدعا پر فریقین کو 6 دسمبر کی پیشی پر طلب کرلیا۔
Sindh High Court Call Customs Officers to Court for Disputed Valuation Ruling