Eham Khabar

اکاﺅنٹ ہولڈرزکی ملولومات فراہم کرنے کے لئے بینکوں اورایف بی آرمیں معاہدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈآف ریونیواوربینکوں کے درمیان اکاﺅنٹ ہولڈرزکی معلومات فراہم کرنے کامعاہدہ طے پاگیاہے۔یہ معاہدہ چیئرمین ایف ایف بی آر اور کمرشل بینکوں کے چیف ایگزیکٹیوکے درمیان گذشتہ دنوں لارج ٹیکس پیئرز یونٹ، کراچی میں ہونے والے اجلاس میں ہوا۔ معاہدے کے تحت ان اکاو¿نٹ ہولڈرز کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی جو یومیہ 50 ہزار ، ماہانہ 10 لاکھ روپے نکلواتے ، ایک کروڑ جمع کراتے یا ماہانہ ڈھائی لاکھ کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی یاپھر 5 لاکھ روپے سے زائد سالانہ پر نفع حاصل کررہے۔تفصیلات کے مطابق بینکوں نے رواں ہفتے ایف بی آرحکام کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت ٹیکس حکام کو اکاو¿نٹ ہولڈرز کی تما م ترمعلومات دینے پر اتفاق کیا گیا ہے تاکہ مشتبہ غیر دستاویزی رقوم کو چیک کیا جاسکے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے)نے ہائی کورٹ سے اپنی پٹیشن واپس لینے اور اکاو¿نٹس ہولڈرز کی تفصیلات فراہم کرنے پر اتفاق انکم ٹیکس آرڈیننس، 2001 کی دفعہ 165 اے کے تحت کیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بینکس اپنی پٹیشن آئندہ ہفتے تک واپس لے لیں گے۔

 

 

 

An agreement have been established between Banks and FBR to provide Accounts Holders Details

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button