Eham Khabar

کراچی کے شاپنگ مالز کے ریٹیلرز کیلئے ایف بی آر افسران تعینات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر کی جانب سے بڑے شاپنگ مالز میں کاروبار کرنے والے ریٹیلرز کو آن لائن سسٹم سے منسلک کرنے کی کارروائی کے آغاز کے سلسلے میں آر ٹی او II کراچی نے 4 بڑے شاپنگ مالز پر افسران تعینات کردیئے ہیں جوکہ ریٹیلرز کو آن لائن سسٹم سے منسلک ہونے کے حوالے سے مدد فراہم کریں گے۔ ان شاپنگ مالز میں ڈولمین مال، دی فورم، اوشین مال اور امپیریل ٹاور شامل ہیں۔ آر ٹی او II کراچی نے 4 ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور ہر ٹیم 4 افسران پر مشتمل ہیں۔ ان شاپنگ مالز میں موجود قانون کے مطابق ہر ریٹیلرز کو ایف بی آر کے آن لائن سسٹم سے منسلک ہونا لازمی ہے۔ اس سسٹم کے تحت ان ریٹیلرز کی جانب سے جاری کی جانے والی ہر انوائس کی تصدیق ممکن ہوپائے گی۔ افسران کو تعینات کرنے کا فیصلہ ریٹیلرز کو دی جانے والی آخری تاریخ 15 دسمبر گزر جانے کے بعد کیا۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق اس سسٹم کے ذریعہ سیلز ٹیکس کی چوری کو روکا جاسکے گا۔

 

 

 

FBR officers posted on big shopping Mall of Karachi

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button