Eham Khabar

ایف بی آرنے پاک چائنافری ٹریڈ ایگریمنٹ کے دوسرے مرحلے کے لئے چھ ہزارسے زائد اشیاءکی درآمدپر ڈیوٹی کی شرح جاری کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈل بورڈ آف ریونیونے پاکستان چائنافری ٹریڈایگریمنٹ کے دوسرے مرحلے پر اتفاق شدہ کستمزڈیوٹی کی شرح نافذکردی ہے جو کہ آئندہ 15سل میں صفرفیڈہوجائے گی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیونے اس سلسلے میں ایس آراو1640(I)/2019جاری کردیاہے جو کہ یکم جنوری 2020سے نافذہوجائے گا۔اس ایس آراوکے تحت چائنا سے درآمدکی جانے والی 6786اشیاءپر پر درآمدی ڈیوٹی کی رعایت دی جائے گی۔پاکستان اورچائنا کے مابین فری ٹریڈایگریمنٹ ک ادوسرامرحلے میں وزیراعظم عمرانن خان نے اپنے حالیہ دورہ چائنا پر دستخط کئے تھے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان کی 300سے زائد اشیاءکو چائنا کی مارکیٹ میں صفر فیصدڈیوٹی کے ذریعے رسائی ہوسکے گی۔ پاکستان نے چائناکے ساتھ 2006میں فری ٹریڈایگریمنٹ پردستخط کئے تھے جس کے تحت پاکتان کو 724اشیاءپر صفر فیصدڈیوٹی کی بنیادپر چائنیزمارکیٹ میں پہلے سے رسائی حاصل تھی۔ایس آراوکے تحت یکم جنوری 2020سے نافذہونے والے فری ٹریڈایگریمنٹ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کی اشیاءجس کو ڈیوٹی فری کی سہولت میسرہوگی ان میں ٹیکسٹائل،گارمنٹس، غذائی اشیائ،چمڑا،کیمیکل، پلاسٹک،آئل سیڈز،فٹ ویئر سمیت دیگراشیاءشامل ہیں۔

 

 

 

The Federal Board of Revenue (FBR) has granted concessionary rate of customs duty or zero percent duty on the import of 6,786 items from China with effect from January 1, 2020.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button