کسٹمزکورٹ نے بائیکوپیٹرولیم کی ضمانت کی درخواست مستردکردی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزکورٹ نے بائیکوپیٹرولیم کی جانب سے دی گئی ضمانت کی درخواست مستردکردی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج کسٹمزاینڈٹیکسشین کورٹ نے ڈیزل کی اسمگلنگ میںملوث ہونے کے الزام میں محمداسحاق،محمدیوسف،عمران الرحمن،شہبازخان،مازبن جاوید،محمدجنیداورسیدطارق علی شاہ کی جانب سے دائرکی جانے والی ضمانت کی درخواست کومستردکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جنھوں نے قومی خزانے کو لوٹاہے ان کوضمانت نہیں دی جاسکتی ۔واضح رہے کہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ڈیزل کی اسمگلنگ کیس میں میسرز بائیکو پیٹرولیم پاکستان کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے جس میں بائیکوپیٹرولیم پاکستان کے ڈائریکٹرز،مینجمنٹ ،ملازمین سمیت میسرزخرم آئل کے محمداسحاق،محمدیوسف،عمران الرحمن،شہبازخان،مازبن جاوید،محمدجنید،سیدطارق علی شاہ اور کلیئرنگ ایجنٹ میسرزخورشید عزیزاینڈسنزکے مالک امجدجاویدکے خلاف اسمگلنگ کے علاوہ ٹیکس چوری میں بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بائیکو پیٹرولیم پاکستان کی سمندری حدود میں ٹیک بوٹ اور فشنگ بوٹ کو ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر ڈیزل کی فراہمی کررہا تھا۔ پریونٹیو کلکٹریٹ نے سمندری حدود میں کارروائی کرتے ہوئے چرنا آئس لینڈ کے قریب ایک مشکوک برج پر چھاپہ مارتے ہوئے 2 لاکھ 30 ہزار لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودگی کا انکشاف ہواجس کی مالیتدوکروڑ93لاکھ روپے بتائی گئی تھی۔