بانڈڈکیریئرزکی ویبوک آئی ڈی بلاک کردی گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنےمتعدد بانڈڈکیریئرزکی ویبوک آئی ڈیزکو بلاک کردیاہے جس کے باعث بانڈڈکیریئرزکو اندورن ملک درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کی ترسیل میںمشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔ذرائع کے مطابق کروناوائرس کے پھیلاﺅ سے کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے چمن وطورخم باڈرزکو سیل کردیاگیاہے جس کی وجہ سے چمن باڈرپر 1600اورطورخم باڈرپر550بانڈڈکیریئرزکے گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں ۔ذرائع کاکہناہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ قوانین کے تحت کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ترسیل کرنے کے لئے جو گاڑی استعمال کی جاتی ہے اس کا 14دن میں کراس باڈرکرنالازمی ہوتاہے جس کے بعد سسٹم کو ازخودڈی سیلنگ کی ہدایات جاری ہوجاتی ہیں اور جس پر بانڈڈکیریئرزکے این ٹی این بلاک نہیں کئے جاتے ہیں لیکن اب صورتحال مختلف ہے کیونکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ترسیل پر یک دم پابندی عائدکردی گئی ہے جس کی وجہ سے 2ہزارسے زائد گاڑیاں چمن اورطورخم باڈرزپر پھنسی ہوئی ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ اسی وجہ سے محکمہ کسٹمزکا ویبوک سسٹم ازخودبانڈڈکیریئرزکے نیشنل ٹیکس نمبر(این ٹی این)بلاک کررہاہے جس کے باعث بانڈڈکیریئرزکو اندورن ملک بھی درآمدی کنسائمنٹس کی ترسیل میںمشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے ۔اس سلسلے میں متاثرہ بانڈڈکیریئرزسے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے بتایاکہ کرونا وائرس کی باعث ملک بھرمیںلاک ڈاﺅن کی صوررتحال ہے اورحکومت کی جانب سے تمام سرکاری ونجی اداروں کو گھرسے آن لائن کام کرنے کے لئے کہاگیاہے لیکن محکمہ کسٹمزکے افسران سے این ٹی این ڈی بلاک کرنے کے لئے کہاجاتاہے تو ان کی جانب سے نامناسب رویہ اختیارکیاجارہاہے ۔متاثرہ بانڈڈکیریئرزنے کہ محکمہ کسٹمزتجویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ کو ان نامساعدحالات کو مدنظررکھتے ہوئے ویبوک سسٹم میں ان باندڈ کیریئرز کی آئی ڈی بلاک نہ کی جائے جن کی گاڑیاں چمن وطورخم باڈرپر پھنسی ہوئی ہیں۔