پاک شاہین ٹرمینل کا 15اپریل تک کی ڈیلیوری پر ڈیمرج چارجزوصول نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک شاہین کنٹینرسروسزنے درآمدی کنسائمنٹس کے لئے اضافی پانچ دن دیئے ہیں جس میں ڈیمرج چارجزوصول نہیں کئے جائیں گے۔اس سلسلے میںپاک شاہین انتظامیہ کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیاگیاہے جس کے تحت درآمدی کنسائمنٹس کے لئے اضافی پانچ دن دیئے گئے ہیں جوکہ پہلے سے دیئے گئے پانچ دن کے علاوہ ہیںتاہم کمرشل درآمدات اورجنرل کارگوکو مجموعی طورپر 10دن ملیں گے جس میں ڈیمرج چارجزوصول نہیں کئے جائیں گے۔مراسلہ میں کہاگیاہے کہ مذکورہ رعایت 20مارچ سے پانچ اپریل تک درآمدہونے والے کنسائمنٹس اورجن کنسائمنٹس کی ڈیلیوری 15اپریل 2020تک ہوگی۔البتہ15اپریل کے بعد چارجزاصل ٹیرف پر وصول کئے جائیں گے۔پاک شاہین ٹرمینل کی انتظامیہ کاکہناہے کہ ان مشکل حالات کے باوجودٹرمینل پر تعطل کے بغیرکنسائمنٹس کی کلیئرنس ہورہی ہے جبکہ حالات یہ ہیں کہ درآمدات کا حجم بہت حدتک کم ہوگیاہے اور ٹرمینل انتظامیہ کی جانب سے ایک بھی ملازم کو فارغ نہیںکیاگیاجبکہ کوروناوائرس کی وجہ سے انسانی جان کو خطرہ ہے لیکن پاک شاہین ٹرمینل تاجربرادری کو اپنی خدمات دے رہاہے