پی آئی اے ،پائلیٹس نے کوروناوائرس کی حفاظتی سہولیات نہ ہونے پر جہازاڑانے سے معذرت کرلی۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ایئرلائنزپائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا)نے کوروناوائرس سے بچاﺅکے ناقص انتظامات کے باعث جہازاڑانے سے انکارکردیاہے۔پالپانے اعلامیہ میں کہاہے کہ پائلٹس اورفضائی میزبان ان مشکل حالات میںبھی کام کررہے ہیںلیکن پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات کا کوئی خیال نہیں رکھاگیاہے۔پالپانے ان حالات میں مزید سروسزفراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے اورجہازنہ اڑانے کا فیصلہ کرلیاہے۔یادرہے کہ ایک روزقبل سندھ حکومت نے دوپائلیٹس میں کوروناوائرس کے شعبے میں ان کو باقی افرادکے ساتھ زبردستی قرنطینہ کردیاگیاتھا۔پی آئی اے کے ترجمان نے اس پر وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایئرلائن حکومت کی جانب سے دی گئی حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل پیراہے جس میں عملے کی حفاظت سے لے کرجہازمیں کی جانے والی جراثیم کش اسپرے شامل لیکن گذشتہ دنوں کراچی ایئرپورٹ پرپیش آنے والا واقعہ حکومتی احکامات کے منافی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے زبردستی پائلیٹس کو قرنطینہ کیاہےجس پر پی آئی اے کے سی ای اونے کراچی سے فلائٹ آپریشن روکنے کی ہدایات کی ہیں۔ اوریہ فلائیٹ آپریشن اس وقت تک شروع نہیں کیاجائے گا جب تک وفاقی اورصوبائی حکومتیں کوروناوائرس پر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے متفق نہیں ہوں گی۔