سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کو انڈسٹریل کنکشن منقطع کرنے سے روک دیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کو حکم دیاہے کہ وہ 26درخواستوں کو جاری کردہ بلوں کے انڈسٹریل سپورٹ پیکیج ایڈجسٹمنٹ(آئی ایس پی اے)کے بغیرچارجزقبول کریں اوران کے کنکشن منقطع نہ کریں۔ذرائع کے مطابق 26انڈسٹریوں کے مالکان کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائرکی جس میں درخواست کی گئی تھی کہ انہیں آئی ایس پی اے چارجزمیں رعایت دی جائے تاہم کیس کی پیروی ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکیل ایڈوکیٹ صدیق ضیا ءنے کی جس میں ٹھوس دلائل پیش کئے گئے جس پر سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کو آئی ایس پی اے چارجز کے عوض بینک گاڑنٹی کورٹ میں جمع کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ہائیکورٹ نے 26پٹیشن میں عبوری حکم جاری کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو انڈسٹریل منقطع نہ کرنے سے روک دیاہے۔عدالت نے درخواستوں کو قبول کرنے ہوئے پٹیشنرزکو ہدایات کی ہے کہ آئندہ سماعت پروہ آئی ایس پی اے چارجزکے عوض بینک گارنٹی کورٹ ناظرکو جمع کروائیں۔پٹیشنرزنے گذارش کی تھی کہ پٹیشن نمبرD-2253/2020میں جو آئی ایس پی اے کی رعایت دی گئی ہے ویسی ہی رعایت ان کو بھی دی جائے تاہم عدالت نے عبوری حکم میں پیٹشنرزسے کہاہے کہ آئندہ دس دنوں میں آف پیک آورز کے مطابق جو بجلی کے چارجزکی رقم بنتی ہے وہ کورٹ میں جمع کروائیں۔عدالت نے بینکوں کوبھی ہدایات کی ہیں کہ پیٹشنرزکے بلوں میں آئی ایس پی اے کے بغیربلوں کی رقم وصول کریں