پورٹ قاسم کلکٹریٹ کوڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی میں ناکامی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے رواں مالی کے 11ویں ماہ مئی2020 کے دوران 3 ارب86کروڑ26لاکھ21ہزارروپے کمی کے ساتھ12 ارب91 کروڑ16 لاکھ 79ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم کو زیرتبصرہ مدت کے دوران16ارب83کروڑ43لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2019-20کے11ویں ماہ مئی2020 میں مجموعی طورپر 41 ارب 17 کروڑ58لاکھ1ہزار روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں12ارب97کروڑ16لاکھ 79ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 23ارب77کروڑ64لاکھ 68ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مد میں4ارب 21 کروڑ 38 لاکھ91ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں21کروڑ37لاکھ63ہزار روپے وصول کئے۔دستاویزات مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2019-20کے گیارہ ماہ جولائی 2019تامئی2020 کے دوران مجموعی طورپر5کھرب86 ارب 85 کروڑ70لاکھ18ہزار روپے وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب 82 ارب 18 کروڑ 45لاکھ44ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں3 کھرب45ارب21کروڑ92لاکھ 20ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مد میں54ارب 83 کروڑ30لاکھ 92ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں4ارب62کروڑ1لاکھ 62ہزارروپے وصول کئے تھے۔