سندھ ہائی کورٹ نے 2 امپورٹرز کے کنسائمنٹس کو عارضی کلیئرنس کی اجازت دیدی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ویلیوایشن رولنگ 1449/2020 بتاریخ 4 جون 2020ءکی بناءپر روکے جانے والے دو امپورٹرز کے کنسائمنٹس کو عارضی ریلیز کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میسرز ایف آئی بی ٹریڈ اور میسرز راز ٹیکسٹائل نے سندھ ہائی کورٹ میں کسٹمز حکام کی جانب سے روکے جانے والے کنسائمنٹس کے خلاف پٹیشن دائر کی ہیں اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کے کنسائمنٹس کو عبوری ریلیز کی اجازت دی جائے کیس کی پیروی ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکیل ریان ضیاءکی جانب سے کی گئی جس میں ایڈوکیٹ ریان ضیاءنے دونوں امپورٹرز کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا کہ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ویلیوایشن کے روبرو ویلیوایشن رولنگ 1449/2020 کو چیلنج کررکھا ہے۔تاہم ذرائع نے بتایاکہ ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے ایڈوکیٹ کی جانب سے پیش کئے جانے والے ٹھوس دلائل پر سندھ ہائی کورٹ نے کسٹمز حکام کو ہدایت کی ہے کہ بینک گارنٹی یا پے آرڈر وصول کرکے ان امپورٹرز کے کنسائمنٹس کو عبوری ریلیز کردیا جائے± عدالت نے کسٹمز حکام کو آئندہ سماعت پر مکمل رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت کی۔